• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فوجی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو سزا

لندن (نیوز ڈیسک) مانچسٹر کرائون کورٹ نے برطانوی فوجی تنصیبات اور ڈائوننگ سٹریٹ کی سیکورٹی پر بم حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ریکس ہیم کے نوجوان عابد علی قبول اسلام سے قبل جو ڈارین گلینون کے نام سے مشہور تھا 5سال 4 ماہ قید کی سزا سنادی، استغاثہ کے مطابق ملزم عابد علی نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ رائل ایئر فورس بیس کو بم سے اڑانا چاہتا ہے، اسے انتہا پسندی کے حوالے تشویش اور شکوک کے اظہار کے بعد نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے کئی جرائم کا اعتراف کیا مانچسٹر کرائون کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ملزم دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ عابد علی کی اہلیہ فوجی بیرک میں ملازمت کرتی رہی تھی، گزشتہ سال حکام نے داعش کی حمایت کے شبہے میں اس سے پوچھ گچھ کی تھی، ریکس ہیم کے49سالہ عابد علی نے اسے بتایا کہ 20سال جیل میں قید کے دوران اس نے اسلام قبول کیا تھا وہ شرعی قوانین پر یقین رکھتا ہے اور برطانوی فوج اس کا اصل ہدف ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق افسران کی جانب سے مدد کی پیش کش کے باوجود ملزم نے اپنے خیالات تبدیل کرنے سے انکار کر دیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس کی اہلیہ جس جگہ ملازمت کرتی ہے وہاں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس نے اپنی اہلیہ سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک فوجی کو کار سے کچل کر ہلاک کرنا چاہتا ہے اور بم سے رائل ایئر فورس بیس کو اڑانا چاہتا ہے۔
تازہ ترین