• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں سود خور ایکٹ کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی ،ایف آئی آر تھانہ خوازہ خیلہ میں اختر باشاہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے ،ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ،خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے سود خوری ایکٹ کے نفاذ کے بعد سوات کے تھانہ خوازہ خیلہ کے ایس ایچ او شیرعلی خان نے اختر بادشاہ ولد حاجی بہادر خان سکنہ بلوگرام کی مدعیت میں کرم ذادہ ولد امیر زادہ سکنہ چالیار کے خلاف سود خوری ایکٹ 05کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم کرم ذادہ نے گزشتہ سال مدعی کو موٹر کار کرولا نمبر اصلی قیمت 5,40,000روپے کی بجائے مبینہ طور پر سود پر6,75,000روپے میں فروخت کیا تھا چونکہ مدعی نے اصل زر ادا کردیا ہے اور مزید رقم ایکٹ کے تحت سود کے زمرے میں آتی ہے اس لئے ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے ،مدعی کے مطابق ملزم اس سے سود طلب کررہا ہے اور اس کے خلاف سود نہ دینے پر مقدمہ بھی درج کرادیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین