راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) واسا راولپنڈی نے پانی کے بلوں پر صارفین کے گھروں کی تصاویر لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی ان شکایات کا ازالہ ہو سکے کہ انہیں غلط بل بھجوائے جاتے ہیں، واسا ذرائع کے مطابق شہر بھر میں واسا کے سوا لاکھ سے زائد صارفین کے گھروں کی تصادیر بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، 30ہزار گھروں کی تصادیر بنا لی گئی ہیں باقی ایک لاکھ گھروں کی تصاویر بنانے کا عمل ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ، جس کے بعد صارفین کو جو بل بھجوائے جائیں گے انکے گھروں کی تصاویر بھی ہو گی ، واسا حکام کے مطابق بہت سے شہریوں کو شکایت رہتی ہے کہ انہیں جو بل بھجوائے جاتے ہیں وہ ان کے نہیں ہیں بلکہ دوسرے گھروں کا بل ان کا بھجوا دیا جاتا ہے، ان شکایات کے تدارک کیلئے واسا نے پانی کے بلوں میں صارفین کے گھروں کی تصادیر لگانے کا عمل شروع کیا ہے جس پر آئندہ بلنگ کے دوران عملدرآمد ہو جائے گا۔