پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کی تربیت کے لئے بہترین سہولیات اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا کہ عامر خان فاؤنڈیشن اور پاکستان میں کام کرنے والی تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کا مقصد عوام کی خدمت کرناہے۔
ان کا کہناتھا کہ اولمپکس میں پاکستان کا گولڈ میڈل حاصل کرنا ایک خواب ہے جسے سچ کر دکھانے کا عزم ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ان افراد کے لئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہوںاورمثبت مقصد کے لئے فلاحی کام کرنے والوں کو مل بیٹھنا چاہیے ۔