• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Twin Sisters Celebrate Their 100th Birthday
برازیل میں جڑواں بہنوں نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کرنے سے قبل ایک دلچسپ فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دنیا بھر میں کئی لوگ اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپناتے ہیں اور کئی ایسے طریقے اپناتے ہیں جس سے ان کی سالگرہ ہمیشہ کے لئے یادگار بن جائے۔

پولینا اور ماریہ نامی ان خواتین نے اپنی 100ویں سالگرہ کے فوٹو شوٹ کے لئے ناصرف خوبصورت لباس بنوائے بلکہ کیک، سر پر تاج اور پھولوں کو ہاتھ میں تھامے اس انداز سے پوز دئیے کہ شائقین حیران رہ گئے۔

جڑواں بہنیں اپنی 100ویں سالگرہ رواں ماہ24تاریخ کو منائیں گی۔
تازہ ترین