پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامرخان کاکہناہےکہ ان کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں،وہ نیوٹرل آدمی ہیں،بختاور بھٹو کی خواہش پرباکسنگ کے گُرسکھائے، مریم نوازچاہیں گی توانہیں بھی باکسنگ سکھا دیں گے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ گھریلو معاملات اب بالکل ٹھیک ہیں، کچھ روز پہلے والدہ سے ملاقات بھی ہوئی ہے،فیملی میرے ساتھ ہے، کوئی تنازع نہیں۔
عامر خان نے کہا کہ بختاور بھٹوان کی اہلیہ کی اچھی دوست ہیں، وہ بختاور کو باسنگ کے گُرسکھا رہے ہیں۔
مریم نواز کوباکسنگ سکھانےکے سوال پر عامر خان نےکہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مریم چاہیں گی تو انہیں بھی باکسنگ سکھادیں گے۔
عامر خان نے انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کو پاکستان کیلئے اچھا شگون قراردیا،انہوں نے داتادربار پر غریبوں میں چاول بھی تقسیم کیے۔
ان کاکہنا تھا کہ جب بھی پاکستان آتا ہوں تو داتا دربار پر ضرور حاضری دیتا ہوں، یہاں آنا اچھا لگتا ہے، یتیم بچوں کیلئے عامر خان ٹرسٹ بنانا چاہتا ہوں۔