• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک گیمز: ترکی نے چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹینس میلہ لوٹ لیا

باکو ( نمائندہ خصوصی) اسلامک گیمز میں ترکی نے چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹینس کا میلہ لوٹ لیا۔ ترکی نے مرودں اور خواتین کے انفرادی، ڈبلز، ٹیم ایونٹ میں گولد میڈل جیت لیا۔ خاتون ٹینس پلیئر سبینا شراپووا نے بتایا کہ وہ روسی کھلاڑی ماریا شراپوا کی اکیڈ می میں پچھلے دو سال سے تربیت حاصل کررہی ہیں،وہ اب ایک ماہ کے لئے اپنے وطن ترکی جائیں گی جہاں اگلے15روز بعد ان کی شادی قومی باسکٹ بال کھلاڑی عمران سے ہورہی ہے جو خود بھی اسلامک گیمز میں  حصہ لے رہے ہیں۔  اتوار کو  آذر بائی جان نے ریسلنگ میں مزید دو گولڈ میڈل جیت لئے۔ زوخانی کے ٹیم ایونٹ میں ایران، 1500میٹرز ریس میں بحرین ، مردوں کے ہینڈ بال  میں سعودی عرب جبکہ خواتین والی بال میں  آذربائی جان نے گولڈ میڈل جیتے۔
تازہ ترین