• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی خان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال مردان سمیت 5کیمپس کھل گئے

مردان ( نمائندہ جنگ )مشال قتل کیس کے بعد عبدالولی خان یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت 5کیمپسز کھل گئے ،تدریسی عمل کی بحالی پر طلباء اوروالدین میں خوشی کی لہردوڑ گئی  پولیس  کا یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ اپریشن ، بھاری تعداد میں  اسلحہ اور منشیات برآمد ،24طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جبکہ پولیس کی سرچ اپریشن کے دوران یونیورسٹی کے ہاسٹلوں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی24طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔عبدالولی خان یونیورسٹی جو مشال قتل کیس کے بعد بند کردی گئی تھی چالیس د ن سے مسلسل بند ہے  جامعہ پیر کے روز مرحلہ وار کھولنا شرو ع ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین