ملتان(پ ر) گزشتہ ہفتے دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ملتان کے نوجوان کی میت آج رات پہنچے گی اور کل صبح 10بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی،تفصیل کے مطابق گلشن کشمیر کالونی بہاولپور بائی پاس ملتان کے رہائشی اور زکریا یونیورسٹی ملتان کے ٹیلی فون ایکسچینج آپریٹر ملک محمد شریف چاچڑ کے 31سالہ بیٹے محمد جنید شہزاد کا 18مئی کی صبح دبئی میں ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا زکریا یونیورسٹی کےپہلے آپریٹر ملک شریف چاچڑ کی 18مئی کو عمر 60سال پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ تھی اور اسی روز انہیں دوران ڈیوٹی جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبر ملی، متوفی ملک جنید شہزاد کے والد ملک محمد شریف چاڑ کے مطابق دبئی سے جسد خاکی آج رات لاہور لایا جائے گا اور لاہور سے بذریعہ ایمبولینس ملتان لایا جائے گا مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 10بجے گلشن کشمیر کالونی نزد فضل ماڈل بہاولپور روڈ میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیکی گرائونڈ میں علامہ ارشد سعید کاظمی پڑھائیں گے۔