• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت

Un Security Council Condemned North Korean Missile Tests
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عالمی ادارہ کے تمام رکن ممالک پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مذید سخت کرنے پر زور دیا جائے گا۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان جس کی حمایت شمالی کوریا کے اتحادی ملک چین نے بھی کی ہے، میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی پابندی عائد کرنے والی کمیٹی کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف گذشتہ سال عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات کو دوگنا کرنے کے لئے فوری اور ضروری اقدامات کرے۔

بیان کے مطابق سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کو عدم استحکام پیدا کرنے والے رویئے سے باز رکھنے کےلیے اس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بیان میں شمالی کوریا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مزید جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات نہ کرے۔
تازہ ترین