• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب آف بہاولپور کی برسی قومی سطح پر منائی جائے‘مقررین

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  سیاستدان بہاولپور سے مخلص  نہیں ہیں ۔بہاولپور کے 16ایم این اے اور 32 ایم پی اے استعفیٰ دیکر بہاولپور صوبے کیساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیں اان خیا لا ت کا اظہا ر چوہدری طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ نے نواب آف بہاولپور کی برسی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ملک حبیب اللہ بھٹہ ، سید تابش الوری  ، طارق مجید چوہدری  ،جام حضور بخش  ،سہیل کامران ،صاحبزادہ اخترعباسی، شہلا احسان ،مرکزی چیرمین صوبہ اتحاد بہاول پور طارق مجیدچوہدری نے قرارداد پیش کی کہ پورے پاکستان میں محسن پاکستان کی خدمات کے پیش نظر ان کی برسی قومی سطح پر منائی جائے،پروفیسر شاہد حسن رضوی نے مقالہ پیش کیا تقریب میں عفت ذکی ‘ ثناء حبیب‘شگفتہ ناز سابق ‘حمیرایاسمین‘نسرین انور‘ افضل دھرالہ‘ نوازناجی‘ریاض ناجی‘ قاری مونس بلوچ‘ اکرم انصاری‘ ڈاکٹرمسعود الرحمان‘ وحیدشاھین‘راجہ شفقت محمود‘تمیورثمین خان‘ حاجی جاویداختر‘ سیدصلاح الدین جیلانی‘چوہدری عالم گجر ‘ عبدالخالق قریشی ‘ سردارملک زبیرچنڑ‘ عدیل اسلم ‘ڈاکٹرراشدمجید‘اصغرعلی ورک‘ عابد مجیدچوہدری‘ سیدسردارحسین شاہ‘ اعجاز خان بلوچ‘ صاحبزادہ فیض کریم عباسی‘شگفتہ پروین‘ نصیرناصر‘ چوہدری سلیم نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین