شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)محکمہ تعلیم تحصیل شیخوپو رہ میں ایک کر وڑ روپے رشوت کے عوض جعلی ڈگر یوں اور اسناد اور جعلی احکا ما ت کے ذریعے بھر تی ہو نے والے 30پی ٹی سی ٹیچر وں کو ملازمت سے بر خا ست کر دیا گیا ہے۔ با خبر ذرائع نے بتا یا ہے کہ ان ٹیچر وں کو بھر تی کر نے والے ڈپٹی ڈی ای او اور اسکے ما تحت کلر کو ں کیخلا ف رپورٹ تیا ر کر کے نیب پنجا ب کو بھی بھیجی جا رہی ہے۔ چند ما ہ قبل جعلی بھر تیوں کی ازسر نو تحقیقات کے لئے پر نسپل گو رنمنٹ ہا ئر سکینڈری سکو ل طا رق ر یا ض کو مامو ر کیا گیا جن کی رپو رٹ پر 30ٹیچروں کو نو کری سے بر خا ست کر نے احکا ما ت ڈی ای او شیخ حسنا ت احمد نے جا ری کر دیے جس پر ان میں سے گز شتہ رو ز ان کے دفتر میں آکر 15بر خاست ہو نے والے ٹیچر وں نے شدید ہنگا مہ برپا کر دیا اور ڈی ای او اور ان ٹیچروں کے درمیان جھگڑا ہو پڑا جہاں ڈی ای او نے پو لیس کی بھا ری نفری بھی طلب کر لی تو پندرہ ٹیچرزوہاں سے غائب ہو گئے ۔