• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیمنگو کے ایک پائوں پرکھڑا ہونے کی وجہ توانائی بچانا ہے،سائنسدان

Flamingo Standing On One Leg To Saves Energy Scientist
امریکی سائنسدانوں کی نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ فلیمنگو ( لال لمٹنگو) 2 پائوں کے بجائے ایک پائوں پر کھڑے ہوتے ہیںتاکہ توانائی کم خرچ ہو۔

امریکی محقیقین نے مزید کہا کہ جب فلیمنگو ایک پائوں پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ کسی متحرک عضلات کا استعمال نہیں کر رہے ہوتے، یعنی اس طرح وہ اپنی توانائی بچا رہے ہوتے ہیں۔

ایک پائوں پر کھڑے رہنے کی حالت میں ان میں سست میکانزم کار فرما ہوتا ہے اور انھیں اونگھتے ہوئے بھی کھڑا رہنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح انھیں اپنے جسم کے درجہ حرارت کو درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اب اٹلانٹا میں قائم جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ینگ ہوئی چانگ اور اٹلانٹا ایموری یونیورسٹی کی لینا ایچ ٹنگ نے فلیمنگو کی اس موثر چالاکی کے پس پشت میکانکی راز کو جان لیا ہے۔
تازہ ترین