مردان ( نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہاہے کہ مردان چیمبر شہرکی تعمیر وترقی میں بنیادی کردار اداکررہاہے اوران کی ضلعی حکومت تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے وہ ضلعی حکومت کے فنڈسے چیمبر بلڈنگ کے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور باؤنڈری وال کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ایوان صنعت وتجار ت کے سینئر نائب صدرحاجی محمد اسلام،نائب صدر نعمان فقیر صراف اورممبرز ایگزیکٹیو کمیٹی احسان اللہ باچہ صدر مرکزی تنظیم تاجران مردان بھی شامل تھے چیمبر کے صدر محمد سجاد خان نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپاسنامہ پیش کیا‘حمایت اللہ مایار نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے اورچیمبر بلڈنگ کے لئے اراضی اورکروڑوں روپے منظورکئے ۔