سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں مسلم لیگ ن ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہے اگر اس میں کوئی دراڑ یا انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ چوہدری حامد حمید پارٹی کا قیمتی اثا ثہ ہیں آئندہ الیکشن میں بھی وہ این اے 66مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہارایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھاشہر کل بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آج بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مجھ سمیت تمام ممبران اسمبلی پارٹی قیادت کے فیصلوں کے پابندہیں پارٹی قیادت کا ہر حکم سر آنکھوں پر کسی کو بھی اس میں لابی بنانے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی، پارٹی قیادت کے فیصلے من و عن ماننے کے پابند ہیں انتشار کی باتیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ پارٹی قائد ین نوازشریف اورشہباز شریف کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کراکے پارٹی کے استحکام میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی ۔سٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔