سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سہیل اکرام نے جائیداد کی خاطر ماں کو قتل کردینے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا جو بطور معاوضہ مقتولہ کے اہل خانہ کو ادا کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق 27جون 2015ءکو نواحی گاؤں 64جنوبی میں جائیداد کی خاطر مجرم بلال نے اپنی 70سالہ ماں کلثوم بی بی کو سرمیں ڈنڈے مارکر قتل کردیا تھا ۔ مقتولہ کے دوسرے بیٹے عرفان کی مدعیت میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا اور چالان سیشن عدالت کو بجھوادیا۔