اسلام آباد ( آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پارلیمان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا ترجمان بچہ ہے، اسے کیا کہوں، چوہدری نثار میں ہمت ہے تو خود سامنے آئے، گردشی قرضوں میں اضافے کی سمجھ نہیں آ رہی، اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، پی اے سی قوم کے پیسے کا حساب لینے کیلئے بیٹھی ہوئی ہے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزارت پانی و بجلی کے حکام کی بریفنگ سے مطمئن نہیں، واپڈا نے مزید وقت مانگا ہے ، ہم نے دے دیا ہے کیوں کہ ہم اس معاملے کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہتے،ہم نتائج چاہتے ہیں۔