• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالولی خان یونیورسٹی کاگارڈن کیمپس کھول دیاگیا

Abdul Wali Khan University Garden Campus Has Been Opened
عبدالولی خان یونیورسٹی کاگارڈن کیمپس 42 روزبعد کھول دیاگیا،مشال کے قتل کے بعد یونیورسٹی بند کردی گئی تھی۔

عبدالولی خان یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں، جہاں مشال خان کو قتل کیا گیا تھا 42روز بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

کیمپس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، طلبا کو مکمل چیکنگ اور کارڈ دیکھنے کے بعد یونی ورسٹی میں داخل ہونے کی جانے کی اجازت دی جاری ہے۔

گزشتہ ماہ مردان کی عبدالولی خان یونی ورسٹی میں توہین آمیز کلمات کا الزام لگا کر طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیاتھا،واقعے میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یونیورسٹی کا مین کیمپس اور دیگراضلاع کے کیمپس22 مئی سے کھلنا شروع ہوگئے تھےجبکہ یونیورسٹی کو مرحلہ وا ر طور پر کھولنے کا عمل مکمل ہوگیا تھا۔
تازہ ترین