• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،ایس ای حیسکو کا سوشل میڈیا پر اپنے خلاف پروپیگنڈے کا نوٹس

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایس ای حیسکو نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر اپنے ہی ملازم کیخلاف پانچ کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو سرکل امتیاز الحق ملک نے اپنی وکیل فہمیدہ ناز عباسی کی معرفت شعبہ ریونیو حیسکو کے سابق کمرشل اسسٹنٹ کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پرقابل اعتراض اور جھوٹامواد ڈال کر انکے موکل اور اہل خانہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اس نے مواد ہٹا کر معافی نہ مانگی تو اس کیخلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائیگا۔دوسری طرف ایس ای حیسکو امتیاز الحق ملک نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے  کرپشن اور عوامی شکایات پر کمرشل اسسٹنٹ کا حیدرآباد تبادلہ کر دیا تھا جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر انکے خلاف جھوٹا اور قابل اعتراض پروپیگنڈہ شروع کر دیاہے۔
تازہ ترین