گھوٹکی(نامہ نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی مرکزی کال پر گھوٹکی ڈویژن میں ڈویژنل چئیرمین لالا عثمان پٹھان ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالراؤف کولاچی کی قیادت میں سیکڑوں واپڈا ملازمین نے سیپکو آفس سے پریس کلب تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر ملازمین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لالہ عثمان پٹھان اور دیگر نے کہا کہ واپڈا ملازمین کی تنخوہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ہاؤس رینٹ بڑھایا جائے اور میڈیکل الاؤنس دیا جائے۔