کراچی (جنگ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذہب کی تعلیمات کو مسخ کرکے پیش کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق ’’گڈمارننگ بریٹن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی احتیاط سے انہیں خوف آتا ہے۔