شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ کے محلہ رسول نگر میں مبینہ طور پر دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاتون شبانہ کوثر کو اس کے خاوند نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دباکر مارنے کی کوشش بھی کی جس کے بعد شبانہ کوثر جان بچا کر اپنے والدین کے پاس پہنچ گئی سیشن کورٹ نے اس کے والد منظور علی خان کی پٹیشن پر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس سے رپورٹ مانگ لی ہے کہ شبانہ بی بی کی درخواست کے باوجود مقدمہ درج کیوں نہیں کیا انکی شادی 8 ماہ قبل ہوئی تھی۔