• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،سپریم کورٹ سے ڈکیتی قتل کا ملزم بری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ آف پاکستان نے شیخوپورہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کاشف کو قتل کرنے والے ملزم صفدر علی کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت اور 10 سال قید بامشقت کی سزا کے فیصلے کو کالعدم قراردیدیا ہے اور اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے صفدر علی کی اپیل کو مسترد کردیا تھا اس کیخلا ف صدر پولیس نے قتل وڈکیتی کا مقدمہ درج کیاتھا صفدر علی کا تعلق گوجرانوالہ کے محلہ حمید پورہ سے بتایا گیا ہے۔دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے شیخوپورہ کے گاؤں بڑتھ کے قتل کیس کےمجرم صادق کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے فیصلہ کی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کو عمر قید بامشقت کی سزا میں تبدیل کردیا ہے مجرم کو 1997 ء کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔
تازہ ترین