• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

Moon Not Sighted First Fast Will Be On Sunday
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے، یکم رمضان المبارک 1438ھ اتوار 28 مئی 2017ء کو ہوگی۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا۔

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔

ان کا کہناتھاکہ چاند کی رویت ملک کے کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی کمیٹی کے ساتھ کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،چاند دیکھنے کے وقت کے اختتام تک چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ملک بھر میں آج چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیاتھا۔سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ کل ہوگا۔
تازہ ترین