پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
ہزار خوانی سے ملحقہ علاقوں کے بند فیڈرخود کھول دیے، فضل الہٰی نے کہاکہ 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، بجلی بحال نہیں کرتے تو خود ہی آگے آئیں گے۔
پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے دبنگ انٹری دی،انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر کے سو دیہات کی بجلی بحال کر دی۔
پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس دکھائی دی اور خاموش تماشائی بنی رہی۔