گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) مین بازار قلعہ دیدار سنگھ کے تاجر رہنما دکا ن کے مالک حاجی محمد ابوبکر رات گئے ایئرکولرمیں پانی تبدیل کرتے ہوئے کر نٹ لگنے سےجاں بحق ہوگئے۔ مرحوم کو مقامی قبرستا ن کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں قلعہ دیدار سنگھ کی تاجر برادری کے علاوہ ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم ایک نیک دل اور اچھے انسان تھے۔