شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)سپر یم کو رٹ آف پاکستان نے شیخو پو رہ کے محلہ ارئیا نوالہ فیصل آبا د رو ڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان ارشا د علی کو قتل کر نے والے 2 ملزم طفیل اوڈاور امجد علی کی سزاوں کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور انکو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ے بر ی کر کا حکم جا ری کر دیا ہے ان کو سیشن کو رٹ نے سزاے موت کا حکم سنا یا تھا مگر لا ہو ر ہا ئیکو رٹ نے اس فیصلہ کی توثیق کر نے کی بجا ئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا طفیل اوڈچک نمبر 562گ ب فیصل آباد اور امجد علی مقامی آبا دی کا رہا یشی بتا یا گیا ہے جن پر جو ن 2006کو ڈکیتی کی ورادات کے دروان مزاحمت کر نے پر ارشا د علی کو قتل کر نے الزام تھا ۔دریں اثنا ء لا ہور ہا ئیکو رٹ نے گا ؤں ڈیو ڑھی والا میں کاشتکا ر مظہر حسین کو سابقہ عداوت کی بنا ء پر قتل کر نے پر مجرم ریا ض بھٹی عرف طو طی کو سیشن کو رٹ سے دی جا نے والی سزائے مو ت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ گا ؤں طوطا ں والا کے قتل میں مجرم بشیر احمد اوڈ کو سیشن کو رٹ سے دی جا نے والی سزائے مو ت کو بھی عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے ۔