اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان وزارتِ داخلہ نے نیوز لیکس کے حوالے سےواضح کیا ہے کہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نےنیوز لیکس کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں اپنے کردار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے کہ جس سے یہ تاثر ملے کہ انکی کوششوں کے باعث نیوز لیکس سے پیدا شدہ بحران کا خاتمہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتے ہفتے وزیرِ داخلہ سے اے اپی این ایس ، سی پی این ای اور پی بی اے کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جہاں نیوز لیکس کمیٹی رپورٹ پر تفصیلی بات چیت کی گئی جس کا مقصد قومی سکیورٹی معاملات کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل اور ضابطہ کار کا تعین تھا۔ مگر افسوس ہے کہ بعض حلقوں نے موضوع سے ہٹ کر من گھڑت باتوں کو ترجیح دی جو کسی صورت مناسب نہیں۔