کراچی(نیوزڈیسک) باکسر عامر خان نے مانچسٹر بم حملے کے بعد نوجوان مسلمانوں سے براہ راست درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے کرنا قرآن پاک میں نہیں، نوجوان دہشتگرد حملے کرنے سے قبل سوچیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر میں اپنے والد کے ہمراہ سوگوار خاندانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نےتمام کمیونٹیز سے مل جھل کررہنے پر اصرار کیا ہے۔