قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،حالات بتار ہے ہیں کہ دونوں ہی نااہل ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان دونوں ہی کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں،مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان ،نواز شریف کے بغیر نااہل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات سے لگتا ہے کہ پہلے نوازشریف کو اس کے بعد عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے گا ۔