ڈگری ( نامہ نگار ) پولیس نے وارڈ نمبر 7 میمن ٹاؤن کے رہائشی کرشن لوہار کی درخواست پر 4 افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری کے رہائشی کرشن لوہار نے ڈگری تھانے میں درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ لدھو لوہار ، پرکاش لوہار ، ڈیوو لوہار اور جیٹھو لوہار نے اسکے گھر میں زبردستی داخل ہوکر اسلحے کے زور پر اسکی بیٹی ایسو بنت کرشن لوہار کو اغواء کرلیا ۔ ڈگری پولیس نے کرشن لوہار کی درخواست پر مقدمہ داخل کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔