• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منا فع خوروں پر کڑا ہاتھ ڈالا جا رہا ہے:ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم تمام رمضان بازاروں میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے مثالی اقدا مات کئے گئے ہیں ،شہریوں کے بے پناہ رش کومدنظر رکھتے ہوئے اشیا ء خوردونوش اور سبزیوں سمیت تمام آئیٹمز کا سٹاک دوگنا کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایئر کنڈیشنر رمضان بازاروں کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے تمام روزہ داروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدا م کو سراہا ہے تمام ضلعی آفیسروں کو رمضان بازاروں میں تعینات کر کے ایک ایک سٹال کی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ آصف رضابھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر روزہ داروں کو ریلیف دینے کے لئے تمام بازاروں اور عام مارکیٹ میں ناجائز منا فع خوروں پر کڑا ہاتھ ڈالا جا رہا ہے ،رمضان بازار لگا نے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر اشیا ء ضروریہ فراہم کرنا ہے ،شہر میں قائم کئے گئے 13رمضان بازاروں میں سکیورٹی ،پارکنگ اور ٹریفک پلان سمیت تمام نتظامات موثر بنا ئے جا رہے ہیں ، خواتین کیلئے علیحدہ کائونٹر اور بچوں کیلئے جھولوں سمیت میڈیکل کیمپس اور نجی کمپنیوں کے سستے سٹال بھی قائم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین