• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے:سردار شاکر مزاری

ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رضائے الہی کے حصول اور نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اس ماہ مقدس کے آخری عشرہ میں تزکیہ نفس اور صفائے قلب و باطن کیلئے شہراعتکاف کا انعقاد کیا جاتا ہے ،جس میں ہزاروں مرد و خواتین معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت میں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور روحانی بالیدگی کا سامان کرتے ہیں۔ وہ ملتان میں تحریک منہاج القرآن کی تربیتی نششت سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مخدوم شہباز ہاشمی،رائو محمد عارف رضوی،میجر محمد اقبال چغتائی،احسان سعیدی، احمد قریشی،شیرخان،چوہدری طاہر،حاجی اسلم،وسیم احمد، انتظار ڈوگر،اعجاز احمد،حنیف قادری،حبیب چغتائی ، رفیق نورانی،محمد ابراہیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین