ملتان( سٹاف رپو ر ٹر )جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنمائوں میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،مفتی محمد زبیر،مولانا یاسر سلیم ،ثاقب مجید ،فہد مدنی،محمد سلمان و دیگر نے ضلعی ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے خطہ میں بالادستی کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے ،پاکستان کا ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا مسلم امہ کیلئے اعزاز کی بات ہے ،کشمیری نوجوانوں کی قربانیوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاکستانی حکمران مظلوم مسلمانوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کریں،عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں جاری قتل عام پر خاموشی دہرے معیار کی عکاس ہے، 28 مئی1998 کو ہونے والے ایٹمی دھماکے دراصل امریکہ اور اس کے حواریوں کی غلامی کی نجات کا دن تھا۔