جلال آباد(ایجنسیاں)افغان حکام نے داعش میں شمولیت کے الزام میں چار پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خاکیانی نے افغان خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی باشندوں کو ضلع رودت کے علاقے کوچیانوکلا سے اتوار کی صبح چار بجے حراست میں لیا گیا جو داعش میں شامل ہورہے تھے۔