• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا آخری بجٹ بھی سراسر فراڈ ہے،ہزار ارب لیگیوں کو دیدیئے،پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کے آخری وفاقی بجٹ کو بھی سراسر دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن خریدنے کیلئے ہزار ارب روپے ن لیگیوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر رکھ دئیے گئے ہیں، 341ارب کے کسان پیکیج کا اعلان کر کے صرف 20ارب جاری کیے وہ بھی ن لیگی اور پٹواری کھا گئے، مودی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی کسان کو خوشحال ہمارے کسانوں کو بدحال کر رہے ہیں، پینے کے پانی کیلئے صرف 12ارب جبکہ لیپ ٹاپ کیلئے 21 ارب، کارکردگی زیرو پھر بھی دونوں بھائی ہیرو ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، مہنگائی میں اضافہ 50فیصد جبکہ تنخواہ میں صرف 10فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان کے عوام دوستی کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ٹیلیفون کال تو سستی کی لیکن دوائیاں نہیں، پرچی فیس ختم کرنے کا کیا فائدہ کیونکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہیں نہ دوائیاں۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بنے گا تو ملک ترقی کرے گا، بھاشا ڈیم کیلئے ہمارے دور میں 70 ارب روپے کی زمین خریدی گئی تھی لیکن انہوں نے آج تک ایک اینٹ نہیں رکھی۔  
تازہ ترین