• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ائر ویز نے بیشتر پروازیں شروع کردیں، تاہم تعطل کا اب تک خدشہ ہے

لندن (پی اے) برٹش ائر ویز نے ایک بڑی آئی ٹی خرابی کے بعد پروازیں شروع کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ پروازوں میں اب بھی مزید تاخیر اور بعض پروازیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔ سسٹم میں خرابی کے باعث ہفتہ کے روز ہیتھرو اور گیٹ وک سے روزانہ ہونے والی بیشتر سروسز منسوخ کردی گئی تھیں۔ ہزاروں مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سفر کرنے والے بعض مسافروں کا سامان ائر پورٹس پر ہی رہ گیا۔ ائر لائن نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کو مناسب معاوضہ ادا کرے گی اور ان کی پروازوں کی دوبارہ بکنگ میں مدد کی جائے گی۔ پروازوں میں تعطل بینک ہالیڈے تک جاری رہے گا۔ کسٹمرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز کے لیے ایئر پورٹ کا سفر کرنے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال کے بارے میں اس کی ویب سائٹwww.ba.comدیکھتے رہیں۔ ہیتھرو ائر پورٹ اپنی ویب سائٹ پر گیٹ وک کی طرح اَپ ڈیٹ شیڈول فراہم کررہا ہے۔ بی اے نے گلوبل ایشو پر کسٹمرز سے معذرت کرلی ہے، جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ پاور سپلائی کی اس کے آئی ٹی سسٹم میں آمد سے متعلقہ وجوہ کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین