گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نندی پور سے جی ٹی روڈ کی طرف جانیوالی اروپ ، راجباہ نہر میں مقامی آبادیوں کے ہزاروں افراد نے گٹروں کا گندہ پانی نہر میں بہاناشروع کر دیا ہے سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تمام آبادیوں اور گجروں کے ڈیروں کا گندہ پانی نہر میں بہایاجارہا ہے پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے ضلعی کور محمد سعید اعوان این جی اوز کے راہنما محمد اشرف بھٹہ ، حماد انجم چیمہ و دیگر راہنماؤں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بھر کے پولٹری فارموں میں مرنیوالے چوزے جبکہ شہر بھر کے متعدد قصائی بھی مرنیوالے جانوروں کی کھال اس نہر کنارے اتار کر جانور کا گوشت نہر میں بہا دیتے ہیں جو سینکڑوں بیماریوں کا موجب بن رہے ہیں مگر کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو تحریری درخواستوں کے باوجود متعلقہ محکمہ نہر کے ملازمین ایسے لوگوں کیخلاف کوئی کارروائی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے نہ کر رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔