• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان محنت ‘ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں‘خالد اقبال

سرگودھا(نامہ نگار)ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سرگودھا ڈویژن چوہدری خالد اقبال مسرت نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر احمد خان، ذوالفقار علی بھٹو اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایٹم بم بنا کر اور دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز دے کر مسلم اُمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آج کے نوجوان محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر رضوان اشرف، اسسٹنٹ کمشنر محمد یاسر، پروفیسر عامر رضا، پروفیسر محمد وسیم نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین