• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈی کوتل :امن لشکرکے 2 گروپوں میں تصادم ،3 افراد ہلاک

Landi Kotal Clash Two Groups Of Aman Lashkar 3 Killed
خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں فنڈ کی رقم کی تقسیم کے تنازع پر تصادم ہوا، جس میں دونوں جانب سے تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی ۔
تازہ ترین