• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص : ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن کے خلاف مقدمہ درج

میرپورخاص(نامہ نگار)حیسکو  سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن میرپورخاص کے ایس ڈی او  امجدشیخ کی مدعیت میں محمود آباد تھانہ میں مختلف الزامات کے تحت ایم کیوایم  (پاکستان) میرپورخاص ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن  سعید احمد منصوری اور دیگرکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ مقامی عدالت نےسعید احمد کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ہے۔دریں اثناء ایم اکیوایم (پاکستان)میرپورخاص ڈسٹرکٹ کمیٹی  کے انچارج واراکین کمیٹی نے سعید احمد کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بجلی کے بحران پر حالیہ شدید احتجاج  کے بعد حیسکو افسران انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں اورضلعی کمیٹی کے سینئر رکن سعید احمد  پر بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر اکے  ایم کیو ایم کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی  ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کئے  بغیر پولیس نے  رات کی تاریکی میں   سعید احمد کے گھر میں گھس کر چادر اور چہار دیواری  کے تقدس کو پامال کرتے  ہوئے خواتین اور بچوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور دھمکیاں دیں۔انہوں نے وفاقی وزیر بجلی ، گورنر،وزیر اعلی سندھ  اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کرذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین