ٹھٹھہ (نامہ نگار) مکلی میں واقع پولیس لائن کالونی کا رہائشی معمر شخص حاجی دین محمد آرائیں ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش سول اسپتال مکلی پہنچائی گئی جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کی جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ واضع رہے کہ حالیہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹھٹھہ میں ہیٹ اسٹروک کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔