بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیاجس کی سربراہی ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن نے کی فلیگ مارچ میں ریسکیو 1122کی جدید ایمبولینسز، ماڈرن فائر وہیکلز، واٹر باؤزر،ریسکیو وہیکل،ریکوری وہیکل بمعہ ریسکیو سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔ریلی ڈویژنل ہیڈ کواٹر ریسکیو1122سنٹرل سٹیشن سے شروع ہوئی اور براستہ DCOآفس چوک، فرید گیٹ، بائی پاس فلائی اوور لاری اڈا ماڈل ٹاؤن سی،سرائیکی چوک سے فرید گیٹ، بغداد کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے واپس ڈویژنل ہیڈ کواٹرپر اختتام ہوا۔ ریلی کا مقصد شہریوں کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنا اور ان کو اس بات کی یقین دہانی کروانا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال کے اندر ریسکیو 1122کے نوجوان تیار ہیں ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نےکہاہےکہ کنٹرول روم پہلے کی طرح 24گھنٹے الرٹ اور متحرک رہے گا۔