شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تحریک انصاف کے مرکزی انتخابات17جون کوہونگے ، پولنگ 17کو شروع ہوکر 19 جون تک جاری رہے گی اور 20 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا ،ان انتخابات میں مرکزی چیئرمین ،وائس چیئرمین ، مرکزی جنرل سیکرٹری ، پنجاب کے چار زونز کے صدور ،کے پی کے کے تین ، سندھ ،بلوچستان اور فاٹا کے ایک ایک صدر کا انتخاب کیا جائیگا ،مرکزی چیف الیکشن کمشنر محمد اعظم خان سواتی نے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے ان انتخابات کے بعد ڈسٹرکٹ کی سطح پر انتخابات کا عمل شروع ہوگا جس کیلئے ضلع شیخوپورہ میں بھی لابنگ شروع ہوگئی ہے ایک بڑا گروپ سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ کی قیادت میں میدان عمل میں آگیا ہے ۔