ملتان ( نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر کی ہد ایت پر ضلعی ٹا سک فو ر س کا شہر بھر میں جعلی اشیا ء تیا ر کر نیوا لو ں کے خلا ف کر یک ڈائو ن جا ری ہے،اس سلسلے میں سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے کاشف ڈو گر کی سر بر اہی میں پولیس اور محکمہ زراعت کی ٹیم نے انڈ سٹر یل سٹیٹ میں چھا پہ ما ر کر جعلی کھا د اور زرعی ادویا ت بنا نے وا لی فیکٹر ی پکڑلی جہاں سے ایک ملز م کو گرفتا ر کر کے ایک کروڑ کا مال برآمد کر لیا گیا،ٹاسک فو رس نے تما م سا ما ن قبضے میں لیکر مقد مہ در ج کر ا دیا ہے ، اس موقع پر فیکٹر ی سے ایک کروڑ رو پے کے لگ بھگ ما لیت کا تیار مال بھی ضبط کر لیا گیا اور فیکٹری کوسیل کر دیا گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص کوکنگ آئل اور گھی کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ ہفتےنمونے فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کا سٹاک مارکیٹ سے اٹھواناشروع کر دیا۔