• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف مہم شروع ،2افراد گرفتار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر فریجہ جعفر نے عملہ کے ہمراہ تھانہ بغداد اور سول لائنز کے علاقہ میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمہ درج کرادیا۔اسی طرح سول ڈیفنس آفیسر نے بطور سپیشل پرائس مجسٹریٹ گرانفروشی کی روک تھام کے لیے مختلف دکانوں کو اچانک چیک کیا۔ اس موقع پر مقررہ نرخ سے زائد اشیاء فروخت کرنے پر چار دکانداروں سے موقع پر مجموعی طور پر 9ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا۔
تازہ ترین