گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)صغیر پارک میں رمضان بازار کے ساتھ گلی میں گاڑی میں سستا آٹا کے 55 تھیلے لوڈ کرنے والے دو ملزمان سجاد وغیرہ کو کارپوریشن میونسپل آفیسر عارف بٹ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ملزمان بازار سے آٹا خرید کر آنے والوں سے تھیلے خرید کر دکانوں پر فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا بتایا جاتا ہے کہ ایسے افراد پر مشتمل گروہ شہر میں متحرک ہے جو سستا آٹا خرید کر اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کررہا ہے دس کلو آٹے کے تھیلے پر 100 روپے سبسڈی ہے تاحال انتظامیہ ایسے ملزمان پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔