فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماراجہ ریاض احمدخاں نے کہاہے کہ حکمران جماعت کے بعض درباری میڈیاپرآکرقوم سے جھوٹ بول کرپانامہ لیکس کے مجرموں کونہیں بچاسکتے نوازشریف اور انکے خاندان کوجے آئی ٹی کے روبروسچ بتاناہی ہوگا۔ حسین نوازکابڑے پروٹوکول کیساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کامتعلقہ اداروں کو نوٹس لیناچاہیے یہ کہاں لکھاہے کہ کسی مقدمے کاکوئی بھی مجرم سرکاری گاڑیوں کے ساتھ عدالت یاجے آئی ٹی میں پیش ہوآج وفاقی وزیرداخلہ کیوں خاموش ہیں انہیں چاہئے تھاکہ وہ حسین نوازکانام ای سی ایل میں رکھتے تاکہ حسین نواز اچانک غائب نہ ہوسکے ۔ حکمرانوں اوران کے درباریوں نے قوم سے مسلسل جھوٹ بول کراپناالوسیدھاکرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔حکمرانوں کا انجام قریب ہے۔ جلد اقتدار سے الگ ہوناہی پڑے گا ۔