قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صدرکی تقریر کا بائیکاٹ اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ تھا، پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، جمہوریت میں پہلا موقع نظر آتا ہے کہ ہم سڑکوں پر جائیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا موقف واضح ہے، حکومت کا مقصد اداروں کو دھمکانا تھا، اب دکھاوے کے لئے استعفیٰ لے رہے ہیں۔ عوام اندھےنہیں، سب سمجھتے ہیں ماضی میں پرویز رشید، مشاہد اللہ اور طارق فاطمی کے ساتھ بھی یہی کیا گیا۔
شاہ محمودقریشی نے کہا حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے قوم کو یہ دن دیکھنا پڑا، سراج الحق کہتےہیں صدر مملکت کو سب سے پہلے آئینی ادارو ں کو دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔