• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن پشین میں مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن پشین عبدالعلی خان کاکڑنے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن پشین میں کرپشن عروج پر ہے ڈویلپمنٹ اور نام ڈویلپمنٹ فنڈز میں خورد بردکانوٹس لیا جائے یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مونسپل کارپوریشن پشین میںعارضی ٹھیکے اور ملازمین کی مد میں بھی خرد برد کی جارہی ہےانہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان ،نیب اور اینٹی کرپشن حکام سے اپیل کی وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین